روس کے وزرائے خارجہ و دفاع شام و لیبیا پر مذاکرات کے لیے ترکی کا دورہ کریں گے

0 240

روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف اور وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو لیبیا اور شام کی صورتِ حال پر گفتگو کے لیے اتوار کو ترکی کا دورہ کریں گے۔

ترکی لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت گورنمنٹ آف نیشنل ایکرڈ (GNA) کی حمایت کرتا ہے جبکہ روس سے تعلق رکھنے والے کرائے کے سپاہی باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی جانب سے لڑ رہے ہیں۔ روسی حکومت حفتر کی پشت پناہی کے دعووں کی تردید کرتی رہی ہے۔

مارچ میں GNA نے دارالحکومت پر ہونے والے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے آپریشن پیس اسٹورم کا آغاز کیا اور حال ہی میں اہم مقامات دوبارہ حاصل کیے، جن میں الوطیہ ایئربیس اور ترہونہ کا اہم شہر شامل ہیں۔

مارچ میں روس اور ترکی نے ادلب میں امن اور تناؤ میں کمی کے لیے معاہدہ کیا۔ معاہدے کے تحت ادلب میں تمام عسکری سرگرمیاں ختم ہو جائیں گی اور 6 کلومیٹرز چوڑی حفاظتی راہداری بنائی جائے گی۔

تبصرے
Loading...