روسی صدر پوتن کی جانب سے ایردوان کو نئے سال کی مبارک باد

0 455

روس کے صدر ولادیمر پوتن نے صدر رجب طیب ایردوان کو سالِ نو کی مبارک باد پیش کی ہے۔

کریملن کی جانب سے یہ بیان اس وقت جاری ہوا ہے جب ترکی کی جانب سے ماسکو کے کریمیا پر قبضے کی مذمت کے باوجود دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں گرم جوشی نظر آ رہی ہے۔

انقرہ نے روس سے جدید ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم بھی حاصل کیا ہے، جس کی وجہ سے امریکا نے ترکی کو ایف-35 لائٹننگ II لڑاکا طیارے کے پروگرام سے باہر بھی نکال دیا۔

دونوں ممالک شام اور لیبیا میں ایک دوسرے کر حریف بھی ہیں۔

صدر ایردوان نے خطے میں مستقل امن، استحکام اور تعاون کے لیے ترکی، روس، ایران، آذربائیجان، جارجیا اور آرمینیا پر مشتمل ایک چھ ملکی پلیٹ فارم کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ قفقاز میں تمام علاقائی ممالک کے لیے ایک بہتر منصوبہ ہوگا۔

روس نے حال ہی میں ترکی-آرمینیا تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس سے علاقائی استحکام پیدا ہوگا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: