روسی بینک آق قویو نیوکلیئر پلانٹ کے لیے 800 ملین ڈالرز کا قرضہ دے گا

0 249

روسی کا سبربینک آق قویو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے چار یونٹس کی تعمیر کی خاطر سات سال کے لیے 800 ملین ڈالرز کا قرضہ دے گا۔

سبربینک کے بورڈ کے ڈپٹی چیئرپرسن اناتولی پوپوف کا کہنا ہے کہ سبربینک 2019ء میں آق قویو نیوکلیئر انکارپوریٹڈ کو سات سال کے لیے 400 ملین ڈالرز کا قرضہ بھی دے چکا ہے۔

پوپوف نے کہا کہ "2019ء میں سبربینک ترکی میں روس کی سرکاری ایٹمی توانئی ایجنسی ‘روس ایٹم’ کے جدید نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے قرض دینے والا پہلا ادارہ بنا تھا۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم تزویراتی اہمیت کے حامل اس منصوبے میں اب بھی سرمایہ لگا رہے ہیں۔ سپربینک روس ایٹم کے سب سے بڑے غیر ملکی منصوبے میں پیش پیش رہے گا۔”

آق قویو انکارپوریٹڈ کے وائس چیئرپرسن انتون دیدوسینکو نے کہا ہے کہ "اس سال آق قویو کی تعمیر کی رفتار نئي سطح تک پہنچے گی۔ اس وقت چاروں یونٹس پر کام مختلف مراحل میں ہے۔ ہم نے اکتوبر میں چوتھے پاور یونٹ کی تعمیر کے لیے لائسنس جاری کر کے لائسنسنگ کا کام مکمل کر لیا ہے، اور اب تک تعمیراتی کام کو اس کے عروج پر پہنچانے کے قریب ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ روسی بینک پائدار اور کم آلودگي خارج کرنے والے بجلی منصوبوں کی تائید کرتے ہیں اور ان کی قرضوں کی ضروریات کو پوری کرتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ سبربینک ہمارا طویل المیعاد اور قابل بھروسا شراکت دار ہے۔

آق قویو ترکی کا پہلا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے، جو چاروں یونٹس کی تکمیل کے بعد سالانہ تقریباً 35 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا کرے گا۔ ایک اندازے کے مطابق یہ ترکی کی تقریباً 10 فیصد بجلی کی ضروریات پوری کرے گا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: