پابندیوں کا ایجنڈا کسی کے فائدے میں نہیں، صدر ایردوان

0 395

آق پارٹی کے صوبائی صدور سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے یورپی یونین کے رہنماؤں کے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ ترکی کے دروازے تمام سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہیں، "ہم ہمیشہ سے اپنے ملک میں یورپی اور امریکی سرمایہ کاروں کو بہت اہمیت دیتے ہیں، انہیں ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ لیکن پابندیوں کا ایجنڈا، جو سیاسی بنیادوں پر لگائی جائیں اور ان کے پسِ پردہ کوئی معقول وجہ نہ ہو، تمام فریقین کے لیے نقصان دہ ہیں اور ان میں کسی کا فائدہ نہیں۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے پارٹی کے صوبائی صدور کے اجلاس سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

ترکی کو ہدف بنا کر پابندیوں کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارے امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ طویل عرصے سے سیاسی و اقتصادی تعلقات ہیں کہ جن کو کوئی بھی فریق نظر انداز نہیں کر سکتا یا خطرے میں ڈالنا یا کھونا نہیں چاہے گا۔ ترکی نے ان تعلقات کی روح کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا اور نہ ہم اٹھائیں گے۔ ہم ہمیشہ سے اپنے ملک میں یورپی اور امریکی سرمایہ کاروں کو بہت اہمیت دیتے ہیں، انہیں ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ لیکن پابندیوں کا ایجنڈا، جو سیاسی بنیادوں پر لگائی جائیں اور ان کے پسِ پردہ کوئی معقول وجہ نہ ہو، تمام فریقین کے لیے نقصان دہ ہیں اور ان میں کسی کا فائدہ نہیں۔ باوجود اس کے میرا ماننا ہے کہ ان معاملات میں مضبوط قدم اٹھانے چاہئیں کہ جو عقلِ سلیم اور باہمی مفادات کی بنیاد پر تشکیل دیے جائیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہے کہ جو مذاکرات اور تعاون کے ذریعے حل نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح ہمارے دروازے تمام سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ امریکی اور یورپی قیادت ترکی-مخالف لابیوں کے اثرات جلد از جلد سے نکلے گی اس کے بجائے حقیقی اور پائیدار پالیسیاں اپنائے گی۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: