روس پرپابندیوں کامقصد جنگ روکنا نہیں، تناؤ میں اضافہ کرنا ہے

0 1,013

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے ترکی اس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے اور مغرب اور امریکہ کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی قدم کا اصل مقصد جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے نا کہ تناؤ میں اضافے مقصد ہو۔

انہوں نے ترکی کی پالیسی مزید واضع کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارا ابھی کسی پر بھی پابندیاں لگائے یا اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے… ہم خود کو کسی ایسی پوزیشن میں نہیں دھکیلنا چاہتے جہاں ہم جنگ میں ایک فریق بن کر رہ جائیں۔ ہمیں دونوں فریقوں سے بات کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔”

ترکیایک طرف نیٹو کا رکن ملک ہے تو دوسری طرف بحیرہ اسود میں یوکرائن اور روس کے ساتھ سمندری سرحدیں رکھتا ہے اور اس کے دونوں ممالک کے ساتھ  اچھے تعلقات موجود ہیں۔ ترکی نے ماسکو پر پابندیوں کی مخالفت کی ہے، تاہم اس نے یوکرائن پر اس کے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا تھا، اس نے روس سے جلد از جلد جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ صدر ایردوان اتوار کے روز فون کال پر روسی صدر پوتن کو ترکی کی پیشکش کا اعادہ کریں گے۔ وہ صدر پوتن سے جنگ بندی کو "ایک موقع” دینے، اپنے حملے بند کرنے اور شہریوں کے انخلاء اور امداد کی ترسیل کے لیے درکار راہداریوں کے قیام میں مدد کرنے کا کہیں گے۔

صدارتی ترجمان نے کہا کہ "ہم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ ہم فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور روسی فریق کو (روکنے کے لیے) راضی کرنے کے لیے یہاں کون سے اقدامات کر سکتے ہیں”، قالن نے مزید کہا کہ یہ ضروری تھا کہ ماسکو کے پاس مغرب سے بات کرنے کے لیے ایک قابل اعتماد راستہ موجود ہو۔ جن کے ساتھ اس کے "تمام پُل جل چکے ہیں”۔

انہوں نے کہا، ” مذاکرات کے لیے (روس کے ساتھ) اعتماد کے اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر کھلا رکھنا چاہیے، تاکہ سفارت کاری کی کامیابی ممکن رہے”۔ بصورت دیگر روس اور یوکرائن سمیت پورے خطے کو تباہی سے بچانا ناممکن ہو جائے گا۔

ترکی نے دفاع، توانائی اور تجارت میں روس کے ساتھ قریبی تعاون رکھا ہوا ہے اور روسی سیاحوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ لیکن، اس نے یوکرائن کو ڈرون بھی فروخت کر رکھے ہیں جو اس جنگ میں یوکرائن کے لیے اہم ثابت ہو رہے ہیں، تاہم اس سے ماسکو ناراض ہے، اس کے علاوہ ترکی؛ شام، لیبیا میں روسی پالیسیوں اور 2014ء میں روس کی جانب سے کریمیا کے الحاق کی بھی مخالفت کرتا ہے۔

ترکی نے کہا ہے کہ وہ یوکرائن اور روس کے وزرائے خارجہ کو اگلے ہفتے جنوبی ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونے والے ڈپلومیسی فورم میں بات چیت کے لیے اکٹھا کرنا چاہتا ہے۔ یوکرائن اور روس دونوں نے اس طرح کے مذاکرات کے لیے کھلے دل کا اظہار بھی کیا ہے۔

صدر ایردوان، اکثر صدر پوتن کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتے رہے ہیں، دونوں رہنماؤں نے آخری بار 23 فروری کو بات چیت کی تھی، اس سے ایک دن قبل روس نے یوکرائن پر حملہ کرتے ہوئے فوجیں بھی داخل کر دی تھیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: