سعودی عرب نے ماہانہ 2 ملین عبادت گزاروں کو عمرہ کرنے کی اجازت دے دی

0 1,483

سعودی عرب نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والے بیرون ملک سے عمرہ کرنے کے خواہشمند مسلمان عبادت گزاروں کے لیے درخواستوں کی وصول شروع کی جا رہی ہے اور ہر ماہ 20 لاکھ درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے حج اور عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان کے حوالے سے بیان نشر کیا ہے، جس میں انہوں  نے کہا ہے کہ ان کی وزارت نے عمرہ سیزن 2021/2022 کے آغاز سے قبل دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کیا ہ ، ایگزیکٹو میکانزم تیار کرنے اور عمرہ کرنے والوں کے لیے ایک محفوظ اور قابل رسائی ماحول بنایا گیا ہے تاکہ وہ اپنے پورے سفر میں سلامتی، حفاظت اور انسانی صحت کو محفوظ رکھتے ہوئے یہ سفر کر سکیں۔

اس نے مزید کہا ہے کہ مجموعی طور پر 60،000 عمرہ ادا کرنے والے آٹھ آپریٹنگ ادوار میں اضافہ کرتے ہوئے ماہانہ تعداد 20 لاکھ تک کی جا رہی ہے۔ درخواستیں خدمات کے ایک مربوط نظام اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔

عمرہ مکہ مکرمہ کی رضاکارانہ زیارت ہے جسے مسلمان سال کے کسی بھی وقت انجام دے سکتے ہیں۔ اسے فروری 2020 میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث معطل کردیا گیا تھا۔

وبائی امراض کی وجہ سے، عمرہ سعودیوں اور مملکت کے غیر ملکی باشندوں تک محدود تھا جنہیں 30 فیصد گنجائش یا 6000 افراد فی دن جامع مسجد میں عبادت کرنے کی اجازت تھی۔

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: