سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن میں دہشتگردوں میں امریکی اسلحہ تقسیم کیا، رپورٹ

0 1,138

عالمی خبر رساں ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن میں القاعدہ سے منسلک دہشتگردوں میں امریکی ساختہ اسلحہ تقسیم کیا ہے۔

سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکی ساختہ اسلحہ ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کو ملنے کے شواہد ملے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ خطے میں ایرانی رسوخ کو کم کرنے کے لیے سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب جو یمن جنگ میں اتحاد کا سربراہ ہے اور اس کے مرکزی ساتھی ملک متحدہ عرب امارات نے امریکی اسلحے کے زور پر یمنی قبائل اور دہشتگرد گروپوں کی حمایت خریدی۔

امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا سپلائر ہے، اور اتحادیوں کے ساتھ اس کی حمایت یمن میں جنگ کے لئے اہم ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق، فوجی سازوسامان کی تیسری پارٹی کو منتقلی نے سعودی اتحاد کے ساتھ اسلحہ کی ڈیل کو توڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے بعد، ایک امریکی دفاعی اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسئلہ پر تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل یہ ثابت ہو چکا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے امریکی ساختہ اسلحہ کے استعمال سے یمن میں ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔ دسمبر میں امریکی سینٹ نے سعودی عرب کی دفاعی مدد کے خاتمے کے لیے ایک قرار داد پاس کی تھی۔

تبصرے
Loading...