اگر ایران نے ایٹم بم بنایا تو سعودی عرب بھی ایٹم بم بنائے گا، سعودی ولی عہد

0 1,324

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر ایران نیوکلیئر بم بناتا ہے تو ہم بھی اس کی پیروی کریں گے۔ سعودی عرب کی کابینہ کیجانب سےجوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ کی جانب سے جوہری توانائی پروگرام کی منظوری پرامن مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔ یہ منظوری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے چند روز قبل دی گئی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان 19 سے 22 مارچ تک امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ امریکا سے جوہری معاہدہ طے کرنے کیلئے بات چیت کریں گے۔عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی کابینہ کا منظور شدہ جوہری توانائی پروگرام بین الاقوامی قواعد وضوابط کےمطابق انجام دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری بم بنایا تو سعودی عرب بھی ضرور ایٹم بم بنائے گا۔

محمد بن سلمان کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کسی قسم کا نیوکلیئر بم بنانا نہیں چاہتا تاہم  اگر ایران کیجانب سے  نیوکلیئر بم بنایا گیا  تو ہم بھی جلد از جلد ایسا ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور وہ اپنے اصلاحاتی پروگرام ویژن 2030ء کے تحت بتدریج تیل کی معیشت پر انحصار کم کررہا ہے۔

تبصرے
Loading...