سعودی شہزادہ گرفتاری کے دوران مزاحمت پر مار دیا گیا
اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے پر سعودہ شہزادے کو مار دیا گیا
سابق ایف بی آئی سیپشل ایجنٹ علی صفوان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 44 سالہ شہزادے عبدالعزیز بن فہد کی موت کی خبر دی تھی لیکن کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تھی۔ شہزادہ عبدالعزیز مرحوم بادشاہ شاہ فہد کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔
کئی میڈیا اطلاعات کے مطابق شہزادہ عزیز کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب انسداد کرپشن کی مہم کے دوران سیکیورٹی اہلکار انہیں گرفتار کرنے پہنچے تھے۔ جس کے بعد ان کے سیکیورٹی گارڈز اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان چھڑپ ہوئی اور اسی موقع پر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو قتل کر دیا گیا۔
کئی سعودی اخبارات نے ان کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بھی بتائی ہے
یہ دو دنوں میں دوسرے بڑے شہزادے کی ہلاکت ہے اس سے قبل اتوار کے روز شہزادہ منصور بن مقرن جنوبی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر سانحے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔