ترکی میں کرونا وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق ہوگئی

0 215

ترکی کے وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس (COVID-19) کا دوسرا مریض سامنے آ گیا ہے۔

فخر الدین خوجہ نے کہا کہ "وہ پہلے مریض کے قریبی افراد میں سے ایک ہے، کہ جس کا پتہ پہلے مریض کی تشخیص کے بعد لگایا گیا۔” انہوں نےکہا کہ "ہم نے وائرس کو محدود رکھنے اور اس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ ہم اس مسئلے سے مل جل کر نمٹیں گے۔”

ترکی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض رواں ہفتے کے اوائل میں سامنے آیا تھا، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ حال ہی میں یورپ سے وطن واپس آیا تھا۔ اس مریض کو مکمل طور پر تنہائی میں رکھا گیا ہے اور اس کے اہلِ خانہ اور قریبی افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں ووہان، چین سے نکلنے والا یہ نیا کروناوائرس اب تک کم از کم 114 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ اس وائرس کو باضابطہ طور پر COVID-19 کا نام دیا گیا ہے۔

اس مرض سے عالمی سطح پر 4,600 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ اس کے 1,25,000 تصدیق شدہ مریض موجود ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے COVID-19 کو عالمگیر وباء قرار دیا ہے۔

تبصرے
Loading...