سیکولر ہندوستان میں کالج پرنسپل کی حجابی طالبات کے خلاف رپٹ

0 839

ہندوستان کے شہر تمکور کے ایمپریس کالج کے پرنسپل نے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انھیں حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے دیا جائے، تاہم ایف آئی آر میں کسی کا نام نہیں لکھوایا گیا ہے۔

کرناٹک پولیس نے جمعہ کو ضلع تُمکور میں کچھ طالبات کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ طالبات پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ضلع تمکور میں 15 سے 20 طالبات نے گزشتہ دو دنوں میں حجاب پہن کر عدالت کے امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے بعد شہری پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

میڈیا کی خبروں کے مطابق تمکور کے ایمپریس کالج کے پرنسپل نے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انھیں حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے دیا جائے، تاہم ایف آئی آر میں کسی کا نام نہیں بتایا گیا ہے. واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ نافذ ہیں، وہاں حجاب، زعفرانی شال یا کسی اور مذہبی علامت پہن کر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

ریاستی حکومت نے ایک نوٹیفیکشن بھی جاری کیا ہے جس میں اقلیتی بہبود کے محکموں کے ذریعہ چلائے جانے والے تعلیمی اداروں میں مذہبی لباس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ ارنگا جنیندر نے بھی خبردار کیا ہے کہ عدالت کے عبوری حکم پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش سے ترکی آنے والوں کے لیے قرانطینہ کی چھوٹ

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: