ترک اسٹریم پائپ لائن سے سربیا کو گیس کی پہلی بار فراہمی

0 595

سربیا کو ترک اسٹریم پائپ لائن سے پہلی بار گیس کی فراہمی ہو گئی ہے۔ یہ پائپ لائن روس کو یورپ سے ملاتی ہے۔

بلغاریہ سے داخل ہوکر ہنگری کی سرحد تک جانے والے اس پائپ لائن کے سربیا میں موجود حصے کا کمرشل افتتاح یکم جنوری کو ہوگا۔

سربیا کے صدر الیگوینڈر ووچچ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

زایکار سے ہرگوس تک اس سربیائی حصے کی لمبائی 403 کلومیٹرز طویل ہے اور یہ روس کی گیس کو ترکی اور بلغاریہ سے لاتا ہے۔ پائپ لائن کی گنجائش 15.75 ارب مکعب میٹر سالانہ ہے۔

ترک اسٹریم دو 930 کلومیٹرز طویل آف شور لائنوں پر مشتمل ہے جو بحیرۂ اسود میں روس سے ترکی تک آتی ہیں اور دو آن شور لائنیں بھی ہیں کہ جن کی لمبائی 142 کلومیٹرز اور 70 کلومیٹرز ہیں۔

منصوبہ 31.5 ارب مکعب میٹر کی کُل گنجائش رکھتا ہے۔ پہلی لائن 15.75 ارب مکعب میٹر کی گنجائش رکھتی ہے جو ترک مقامی مارکیٹ کے لیے ہے، جبکہ دوسری لائن، جس کی گنجائش بھی 15.75 ارب مکعب میٹر ہے روس گیس کو بلغاریہ کے ذریعے یورپ لے جاتی ہے۔

گیس پائپ لائن کے لیے کمرشل سپلائی کا آغاز جنوری 2020ء میں ہوا تھا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: