دیریلش ارطغرل کے شائقین تین دن بعد کورولش عثمان کے شائقین بن جائیں گے

0 1,893

دیریلش ارطغرل کے شائقین اگلے ہفتے کورولش عثمان دیکھنے کی تیاری کر رہے ہیں، سماجی رابطوں کی سائٹس پر اردو ترجمہ کرنے والے مختلف گروپس اور یو ٹیوب چینل لانچ کیے جا چکے ہیں۔ کورولش عثمان 20 نومبر 2019ء کو ترکی کے وقت کے مطابق نو بجے نشر ہو گا۔

دیریلش عثمان کی طرح یہ ڈرامہ سیریل بھی بوزداغ کی طرف سے پروڈیوس کی جا رہی ہے اور سیٹ اور کئی کرداروں کا تسلسل رکھا گیا ہے۔ لیکن اس بار یہ ڈرامہ سرکاری چینل "تے رے تے” کے بجائے ایک پرائیویٹ چینل "آ ٹی وی” پر نشر کیا جائے گا۔

عثمان اول ریاست عثمانیہ کے بانی تھے، وہ 1191ء عیسوی میں پیدا ہوئے اور ان کی وفات 1280 میں ہوئی، بعض ذرائع ان کی وفات کا سال 1281ء بتاتے ہیں۔ ان کا ریاست عثمانیہ قائم کرنے کے دوران کئی اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا رہا جس کا انہوں نے کامیابی سے مقابلہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کی بنیاد رکھی۔

دیریلش ارطغرل نہ صرف ترکی بلکہ عرب، ایشیا اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کامیاب رہی۔ کورولش عثمان کی کامیابی کے امکانات بھی اسی تسلسل میں دیکھے جا رہے ہیں۔

کورولش عثمان کے اہم کردار:

بوراک اؤز: عثمان اول

عائشہ جول : زہرہ خاتون

راغب ساواش : دوندار

نور الدین سونمار : بامسی

اسلہان کارلار : خاتون (زوجہ عثمان اول)

 

تبصرے
Loading...