وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی استنبول آمد، ترک حکام سے ملاقاتیں کریں گے

0 435

پاکستان کے گنجان آباد صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچے ہیں۔ ترکی تعینات پاکستانی سفیر کا ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف ترکی کے دورے کے دوران اعلیٰ سطح قادت سے باہم دلچسپی اور عالمی و علاقائی امور پر بات کریں گے، اس کے علاوہ وہ ترکی اور اس کے سرمایہ کاروں کے ذریعے نئے منصوبوں پر بھی بات چیت کریں۔

شبہاز شریف نے آمد سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ مختلف عالمی مسائل پر دونوں ممالک یکساں موقف پیش کریں۔ ان کے دورے سے ان میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

تبصرے
Loading...