پاکستان کو سیاسی، اقتصادی اور دفاعی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، صدر ایردوان کی شہباز شریف سے ملاقات

0 733
Photo: TRT

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردون سے جمعہ کے روز ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورت حال پر بات چیت کی گئی-

ملاقات میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی پاکستان کو سیاسی، اقتصادی اور دفاعی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں غیر مشروط تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ترکی کے تعاون سے چلنے والے منصوبے پاک ترک دوستی کی زندہ علامات ہیں اور آپ کی قیادت میں پنجاب میں ہونے والی تعمیر و ترقی لائق تحسین ہے۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر توانائی کی فراہمی اور دہشتگردی کے سدباب میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کلثوم نواز کی مزاج پرسی بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعاء دی۔

 

تبصرے
Loading...