معروف کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی، دیریلش ارطغرل دیکھنے والوں میں شامل

0 1,692

معروف پاکستانی کرکٹر اسٹار شاہد خان آفریدی نے بھی مقبول عام ترک تاریخی ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل دیکھنا شروع کر دی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وہ ان کی کارکردگیوں اور فتوحات سے متاثر ہوئے ہیں جو اللہ پر ایمان کے نتیجے میں ہوئیں۔ وہ  عدل کی ریاست کی قائم کرنے سے بھی متاثر ہوئے اور کہا کہ وہ اس کو قائم کرنے کے اہل تھے۔

کرکٹر اسٹار نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ویسی ریاست ایک بار پھر قائم ہو۔

ان سے قبل دنیا کے کئی نامور شخصیات دیریلش ارطغرل سے متاثر ہیں۔

تبصرے
Loading...