چھ ملکی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے

0 65,176

پاکستان، چین، روس، ترکی ،ایران، افغانستان پر مشتمل نیا پارلیمانی بلاک آج قائم ہوجائے گا، 6ملکی اسپیکرز کانفرنس آج بروز اتوار اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

پاکستان، چین، روس، ترکی، ایران اور افغانستان مابین پارلیما نی اتحاد کی تجویز سردار ایاز صادق نے دی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ بات ان کے لیے انتہائی فخر اور کامیا بی کا باعث ہے کہ تین سال کی مسلسل کاوشوں کے بعدجب انہوں نے پہلی مرتبہ خطے کو در پیش مسائل کے حل کے لیے افغانستان ، چین ،، پا کستان ، ترکی اور روس کے مابین پارلیمانی اتحاد کی تجویز دی تھی آج ایک عملی صورت اختیار کر چکی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ وہ اپنے تمام دوست ممالک کے ہم منصبو ں کے شکر گزار ہیں جنہو ں نے ان کی تجویز سے اتفاق کیا اور دہشتگردی سے نمٹنے اور علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے کل24 دسمبر کو سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی ۔

پاکستانی سپیکر نے کہا کہ ان 6 ممالک کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی تحقیق اور تجربات کے باعث کاروباری و تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔اس کانفرنس سے خطے میں امن کی نئی راہیں کھلیں گی اور مکالمے کی نئی جدتیں روشن ہونگی،یہ کانفرنس پائیدار ترقی کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

تبصرے
Loading...