اسمارٹ فون بنانے والا اہم چینی ادارہ ‘اوپو’ ترکی میں پروڈکشن کا آغاز کرے گا۔
وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ چند ماہ پہلے ہی ترک مارکیٹ میں آنے والے ‘اوپو’ کی سرمایہ کاری سے روزگار کے 1,000 مواقع پیدا ہوں گے جبکہ دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی مزید سرمایہ کاری کریں گی۔
مصطفیٰ وارانک نے کہا کہ فونز کی پیداوار فروری سے شروع ہوگی۔ جس کے لیے تنصیبات استانبول اور جنوب مغربی صوبہ کوجائیلی میں بنائی گئی ہیں۔
اوپر ترکی میں تقریباً 50 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور یہاں نے اپنے فونز ترکی برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، کیونکہ اس کی اہم مارکیٹ یورپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوپو کے علاوہ چین اور مشرق بعید کے دیگر عالمی اسمارٹ فون ادارے بھی ترکی میں جلد پیداوار کا آغاز کریں گے۔ "2021ء میں ہمیں دوسرے برانڈز کی طرف سے بھی خوش خبریاں سننے کو ملیں گی۔”
وزیر ٹیکنالوجی کہا کہ ترکی آئندہ سالوں میں 10 ملین یعنی ایک کروڑ فونز سالانہ بنانے کی گنجائش رکھے گا۔ ترک حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے اور ملک کو پیداوار کا مرکز بنانے کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔