ہمارے سپاہیوں نے آپریشن شاخ زیتون میں تاریخ رقم کر دی، ایردوان

0 1,380

ترک شامی سرحد ہاتے پر قائم اولپنار ملٹری پوسٹ کے دورے کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا، "یہ واقعی ایک تاریخی کامیابی ہے کہ عفرین شہر کے مرکز کو دو ماہ سے بھی کم وقت سے ایسے آپریشن کے ذریعے کنٹرول میں لے لیا گیا جسے دنیا نے حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے تعریف کی”۔

ترک صدر نے اس موقع پر فوجی وردی پہن رکھی تھی۔ ان کے ہمراہ شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکارائیں بھی فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آپریشن شاخ زیتون کے بیس کیمپ میں پہنچی تھیں۔

انہوں نے تمام فوجیوں، مجاہدوں، پولیس، دیہی محافظوں، انٹیلیجنس افسران اور آزاد شامی فوج کے جوانوں کو مبارکباد دی جنہوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ صدر ایردوان نے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD)، ترک ہلال احمر، وزارت صحت، اور متعلقہ میونسپلٹیوں کے آپریشن کے لئے تعاون فراہم کرنے پر تعریف کی۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترکی نے ہر شعبے میں قوت حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں فوجی فتوحات، آرٹس میں منفرد کام، کھیلوں میں کامیابیاں، معیشت میں سرگرمیاں اور سفارت کاری میں مضبوط موقف سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ منظر جسے ہم آج دیکھ رہے ہیں وہ واضح اظہار ہے اور ہماری مطلوب تبدیلی کی سب سے زیادہ اہم تصویر ہے”۔

انہوں نے کہا، آج کا ترکی، 2007ء کے کٹھ پتلی بحران اور 2013ء کے سیکیورٹی اور عدالتی کوپ، 2015ء کی تخریبی کاروائیوں، 15 جولائی کی ناکام بغاوت، آپریشن فرات ڈھال اور آپریشن شاخ زیتون سے پہلے والے ترکی سے زیادہ مضبوط ہے۔ صدر ایردوان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ہم ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مضبوط ہو کر اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھیں گے۔

تبصرے
Loading...