اتحادِ امت کے لیے ترکی، ملائیشیا اور پاکستان کے مستحکم تعلقات ضروری ہیں، طیب ایردوان

0 1,591

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی، ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مستحکم تعلقات اسلامی دنیا کے اتحاد کے لیے ضروری ہیں۔

اس موقع پر مہاتیر محمد نے کہا کہ ” ملائیشیا اور ترکی کے درمیان تعاون مسلم امّہ کو دیگر اقوام کا غلام بننے سے روکنے میں مدد دے گا۔”

"اگر آپ ماضی میں جھانکیں تو ان دنوں میں ترکی امت مسلمہ کا نجات دہندہ تھا، لیکن اس وقت چند وجوہات کی بنا پر مسلمانو ں کے حق میں کھڑا ہونے والا اور ان کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہمیشہ ایسا ہی رہے گا۔”

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں صدر ایردوان نے روس کے سفر کے لیے ویزا کی شرط ختم کیے جانے پر بات کی اور کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کا پھل تھا۔ ” ترک شہریوں کو بغیر ویزے کے سفر کی اجازت دینے کا روسی قدم پرجوش تعلقات اور مذاکرات کا نتیجہ ہے۔”

روسی صدر ولادیمر پوتن کی جانب سے دستخط کردہ ایک حکم نامے کے مطابق خصوصی اور سروس پاسپورٹس رکھنے والے ترک شہری بغیر ویزے کے روس کے مختصر سفرکر سکتے ہیں۔

تبصرے
Loading...