کچھ لوگ ہمارے ملک کو اپنی سازشوں کے جال میں دھکیلنے میں مصروف رہتے ہیں، ایردوان

0 940

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی بے اولو کی ضلع کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "جب ہم اس ملک اور اس ملت کے لیے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ لوگ اپنے طریقوں کی ساتھ ہمارے ملک کو اپنی سازشوں کے جال میں دھکیلنے میں مصروف رہتے ہیں۔ ہر ایک کو ترکی کے عفرین آپریشن سے پریشان ہونے کا حق، حاصل ہو سکتا ہے لیکن اس شخص کو یہ حاصل نہیں جو اس ملک کی روٹی کھاتی ہے، پانی پیتا ہے اور اس کی فضاء میں سانس لیتا ہے”۔

ترکی اپنے تاریخی ایام سے گزر رہا ہے

یہ واضع کرتے ہوئے کہ ترکی اپنے تاریخی ایام سے گزر رہا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ ہر واقعہ جو ہوتا ہے، ہر کامیابی جو حاصل ہوئی ہے اور ہر نقاب جو الٹا ہے موجودہ خطرے کی شدت کی گواہی دیتا ہے۔

ہر شخص جو پوچھتا ہے کہ "ترکی کا اپنی سرحدوں سے باہر کیا مقصد ہے؟” اصل میں اپنا اندر ظاہر کرتا ہے۔اس بات کے ذریعے دراصل وہ اپنی جھنجھلاہٹ کا اظہار کرتے ہیں جو ترکی کے اتحاد اور یکجہتی اور اپنے مستقبل کے حصول کے لیے اس کے اعتماد سے پریشان ہیں۔

ترک ملت کی اقدار پر حملہ کرنے کا حق کسی کا نہیں

ترک صدر نے کہا، "ترک ملت کی اقتدار پر حملہ کرنے کا حق کسی کا نہیں”، مزید کہا، "کوئی بھی مقدس شہیدوں کو دھندلا نہیں سکتا جنہوں نے ترکی کی بقا اور 81 ملین شہریوں کے امن اور دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی ہے”۔

تبصرے
Loading...