انطالیہ میں کروناوائرس کی وباء، اصل ہیرو اسپائیڈرمین

0 277

دنیا کے مشہور ترین کرداروں میں سے ایک اسپائیڈرمین ہے جو اب اصل زندگی میں ایک ہیرو بن چکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ وہ نیو یارک میں نہیں بلکہ ترکی کے معروف سیاحتی علاقے انطالیہ میں ہے۔

اسپائیڈر مین کے کپڑے پہنے بوراک سوئیلو شہریوں کو راشن دلانے اور ان کے حوصلے بلند کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

سوئیلو بزرگ شہریوں کی ضروریات جاننے کے لیے عمارات پر چڑھ جاتے ہیں، ضرورت مندوں کے لیے پھل اور سبزیاں خریدتے ہیں اور روزمرہ کاموں میں کسانوں کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "میری سپر پاور ہے مقامی لوگوں کے کام آنا۔”

علاقے کے مکین اپنے نئے سپر ہیرو سے بہتر خوش ہیں۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ "آج اسپائیڈر مین میرے لیے روٹیاں اور دودھ لایا۔ مجھے وہ بہت پسند ہے۔”

ترکی نے گزشتہ روز جدید کروناوائرس کے ہاتھوں مزید 125 اموات کی تصدیق کی اور یوں ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد 1,643 تک جا پہنچی ہے۔

وزارتِ صحت کے بیان کے مطابق ملک میں کروناوائرس کے شکار ہونے والے افراد کی تعداد 74 ہزار سے زیادہ ہے۔ اب تک 7 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور ہسپتالوں سے گھروں کو جا چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...