سال 2019ء نئے دور کا نکتہ آغاز بنے گا، ایردوان

0 26,801

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی یوزگت کی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "سال 2019ء نئے دور کا نکتہ آغاز بنے گا۔ بحیثیت آق پارٹی، ہم نے دل و جان سے آنے والے انتخابات میں جانا ہے ایسی بڑی جوش اور امنگ جس سے پہلے کبھی نہ لڑے ہوں۔ ہمیشہ کی طرح ہمارا جوش و ولولہ ہماری ملت ہی ہے”۔

سال 2019ء ملک اور پارٹی کے لیے اہم موڑ ہے

انہوں نے کہا کہ نہ صرف یوزگت بلکہ پورا ملک ایک ایسے عہد میں داخل ہو چکا ہے جس میں ہمیں نئے منصوبے لانا ہیں، سال 2019ء ملک اور پارٹی کے لیے اہم موڑ ہے۔ گذشتہ چار سالوں سے ہم پر ہونے والے سماجی، سیاسی اور سفارتی حملے میں زیادہ تر ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا اس عرصے میں ہم نے سرمایہ کاری اور نئے منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا، "سال 2019ء نئے دور کا نکتہ آغاز بنے گا۔ بحیثیت آق پارٹی، ہم نے دل و جان سے آنے والے انتخابات میں جانا ہے ایسی بڑی جوش اور امنگ جس سے پہلے کبھی نہ لڑے ہوں۔ ہمیشہ کی طرح ہمارا جوش و ولولہ ہماری ملت ہی ہے۔ اس لیے ہر دروازے پر جائیں گے، ہر ہاتھ سے مصافحہ کریں گے اور ہر دل کو مطمئن کریں گے”۔

ان کا مقصد کشیدگی کی ایک نئی لہر پیدا کرنا ہے

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہماری مرکزی اپوزیشن کا مقصد کشیدگی کی نئی لہر پیدا کرنا ہے اور اس سرزمین پر نیا کشیدہ موضوع اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا، "بدقسمتی سے، مرکزی اپوزیشن کے طریقے اور اس کے حامیوں نے یہ ناممکن بنا دیا ہے کہ ہم اپنے ہی ملک میں اپنے ہی پس منظر میں کسی ایشو کو موضوع بحث بنا سکیں۔ شکر ہے ہم نے ان معاملات کو پہلے ایسے ہی لیا۔ اور اپنی سرگرمیوں پر ہی دھیان دیا۔ تاہم اب اور آئندہ جب بھی ایسی صورتحال ہوئی تو ایک دو حرفوں سے ان کو ضرور جواب دیں گے”۔

صدر ایردوان نے کہا، "ہم نے آپریشن فرات ڈھال میں کیا کہا؟ ہم نے کہا ایک رات اچانک سے آئیں گے۔ اب ہم اسی طرف آفرین کے لیے کہتے ہیں۔ ‘ایک دن اچانک ہم ضرور آئیں گے’۔ ان کی پہلے ہی یوزگت میں کوئی جگہ نہیں۔ امید ہے ملک کے باقی جگہوں سے بھی صفایا کر دیں گے”۔

تبصرے
Loading...