ہماری ریاست اپنے مستقبل کے لیے بلا امتیاز اپنے بچوں کو تیار کرے گی، خاتون اوّل

0 300

وزارت داخلہ کے زیر اہتمام "ہم ہیں اناطالیہ” پروجیکٹ کے تحت خاتون اوّل امینہ ایردوان حقاری سے آنے والے بچوں سے ملاقات کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہماری مادر دھرتی ہمارا گھر ہے۔ ہم سب مل کر اس کی حفاظت کریں گے۔ اگر ہم نے ایک ریاست، ایک جھنڈا، ایک وطن اور ایک قوم کے نعرے کے ساتھ ساتھ عمل کیا تو ہماری سلامتی اور اتحاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ آئیں دہشتگردی کو کوئی موقع نہ دیں، اور دہشتگردوں کی تعریف نہ کریں”۔

وزارت داخلہ کی جانب سے یہ تقریب استنبول مانیا ترک میں ہوئی جس کا مقصد 15 سال سے کم عمر بچوں کو اپنی تاریخ اور ثقافت سے روشناس کروانا تھا اور بچوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی روح داخل کرنا تھی۔ جس کے تحت مشرقی اور مغربی صوبوں میں رہنے والے بچوں کے دو طرفہ وزٹ شامل ہیں۔

خاتون اوّل نے بتایا کہ حقاری میں رہنے والے بچے ایک ایسے خطے میں رہتے ہیں جو ہماری تہذیب کا پنگھوڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا: "آپ ایک تاریخی پس منظر رکھتے ہیں جس کا سلسلہ سمیریوں اور کسدیوں تک پہنچتا ہے۔ دنیا میں کوئی خطہ ایسا نہیں ہے۔ آپ کا خطہ انسانیت سے گندھا ہوا ہے جو ہزاروں سالوں پر محیط ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ جب آپ ان شہروں کی گلیوں سے گزریں تو پُراعتماد اور مکمل آگاہی کے ساتھ گزریں”۔

تبصرے
Loading...