سماج کی قوت کا اندازہ اس کی ثقافت اور آرٹ سے لگایا جاتا ہے، ایردوان

0 891

اودن بازار ماڈرن میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "اگر آپ مجھ سے پوچھو کہ کسی سماج کی طاقت کا اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے تو ثقافت اور آرٹ میری فہرست میں اول درجے پر ہوں گے۔ آج وہ ممالک جنہیں ہم عالمی طاقتیں سمجھتے ہیں۔ جب ہم ان کی مرکزی چیز دیکھتے ہیں جو ہماری زندگی میں ان ممالک کا عکس جھلکتا ہے تو وہ ان کی ثقافت اور ان کا آرٹ ہے”۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے حالیہ عرصے میں عالمی سطح پر ٹیلی ویژن سیریز کے ذریعے ایک وسعت پیدا کی ہے۔ تیرے تے (TRT) اور دیگر ٹی ویژن چینل کا کام بہت مثالی ہے۔ جو شخص اور ادارہ بھی اپنی معاشی صلاحیت کی ایک حد کو پہنچ جائے اس چاہیے کہ سب سے پہلے ثقافت اور آرٹ کے شعبے میں قدم اٹھائے۔

تبصرے
Loading...