مغربی ترکی میں شدید زلزلے کے جھٹکے

0 288

5.4 کی شدت کے ایک زلزلے نے مغربی ترکی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 5.4 کی شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز صوبہ مانیسا کا ضلع آق حصار تھا۔

زلزلے کے بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے۔ تین منٹ بعد قریبی قصبہ کیرکاغاچ میں 4.1 کی شدت کا زلزلہ آیا اور ابتدائی جھٹکوں کے 16 منٹ بعد آق حصار ایک مرتبہ پھر 3.8 کی شدت کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔

آق حصار کے میئر بیسم دوتلولو نے کہا کہ واقعے میں شہر کے مرکز میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی عمارت کو نقصان پہنچا۔

ترکی زلزلوں کے حوالے سے دنیا کے متحرک ترین علاقوں میں سے ایک میں واقع ہے۔ ملک مختلف فالٹ لائنز پر واقع ہے جن میں سب سے خطرناک شمالی اناطولیائی فالٹ (NAF) ہے جو اناطولیائی اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹوں کا سنگم ہے۔

تبصرے
Loading...