15 مارچ، اسلاموفوبیا سے نبٹنے کا عالمی دن: جدوجہد کی کہانی

0 1,281

15 مارچ 2019ء کو کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ ہوا۔ مسجد النور اور لین مسجد پر ہشتگردانہ حملے میں 49 سے زائد افراد شہید ہوئے جنکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں ایک ترک شہری بھی شامل تھا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈن نے اسے ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔

ترکی نے 22 مارچ 2019ء کو او آئی کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے استنبول میں ہنگامی اجلاس بلایا جس میں اسلامو فوبیا کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس دن کو اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد نے لیے اہم موڑ قرار دیا گیا۔

اگلے سال 27-28 نومبر 2020ء میں او آئی سی کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 47 ویں اجلاس میں 15 مارچ کو "اسلامو فوبیا سے نبٹنے کے عالمی دن” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ او آئی سی کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس نائجر میں ہوا جہاں اس کونسل کی سربراہی متحدہ عرب امارات نے نائجر کے سپرد کر دی۔

2021ء کو کئی اسلامی ممالک میں 15 مارچ کو "اسلاموفوبیا سے نبٹنے کا عالمی دن” کے طور پر منایا گیا۔ اسی وقت، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے تنظیم کی طرف سے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں سے تجدید کی کہ وہ ہر سال 15 مارچ کو "اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن” کے طور پر منانے کا اعلان کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ "یہ دن اس لیے منایا جاتا ہے تاکہ اسلاموفوبیا کے رجحان، عدم برداشت اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو روکنے کے بارے میں عالمی بیداری کو مضبوط کیا جا سکے”۔

اس سلسلے میں او آئی سی نے نیویارک میں 17 مارچ 2021ء کو ایک اعلیٰ سطحی تقریب کا بھی اہتمام کیا۔

اسی اثناء میں پاکستان کو اگلے سیشن کے ممکنہ سربراہ کی حیثیت سے او آئی سی کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کی چھ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ تاہم کونسل کا 48واں اجلاس 2022ء میں اسلام آباد میں ہو گا۔

او آئی سی ممالک کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں، کونسل برائے وزرائے خارجہ کے ممکنہ سربراہ پاکستان اور دیگر سرکردہ مسلم ممالک کی تائید سے کونسل کے 47 ویں اجلاس کی قرار داد کے ہی عنوان کے ساتھ، اقوام متحدہ نے متفقہ قرار داد منظور کر لی۔ اس طرح 15 مارچ کو "اسلاموفوبیا سے نبٹنے کا عالمی دن” قرار دیا گیا۔

ترک صدارتی وفد نیوزی لینڈ پہنچ گیا، شہداء کے جنازے میں شرکت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرے گا

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: