نئے میزائلوں کے ساتھ ترکی کے دیسی ساختہ دفاعی نظام کی کامیاب توسیع
گذشتہ 15 سالوں میں ترکی کی طرف سے مقامی طور پر تیاری کردہ دفاعی نظام اور میشنری میں پیش رفت جاری ہے جس کی بنیادی مقصد ملک کے غیر ملکی انحصار میں کمی اور خاتمہ ہے۔ جس کے نتیجے میں کئی قسم کے ہیلی کاپٹر، آرمڈ اور نان آرمڈ ائیر وہیکلز (یو اے ویز)، آمروڈ وہیکلز اور میزائل تیار کئے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں دیسی ساختہ "حصار-اے” نامی ائیر ڈیفنس سسٹم کے کامیاب ٹیسٹ فائرز کئے گئے ہیں۔
وزارت قومی دفاع کے مطابق ٹیسٹ میزائل فائرز کا تجربہ وسط ترکی کے شہر اکسارے میں کیا گیا۔
ترک ڈیفنس کنٹریٹرز راکتسان اور اصلسان کی جانب سے تیار کئے گئے اس دفاعی نظام کے ٹیسٹ فائرز کی افتتاح میں وزیر دفاع نورتن جانکلی، انڈر سیکرٹری دفاع علی فدان، اکسارے کے گورنر ائکت پکمز کے علاوہ ترک افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔