سوڈان اسٹیٹجک اہمیت کا حامل جزیرہ سواكن تعمیر کے لیے ترکی کے حوالے کرنے پر رضامند

0 44,953

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سوڈان سواکن جزیرہ دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے ترکی کو دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔

سواکن افریقہ کی ایک سب سے پرانی بندرگاہ ہے جو افریقی مسلمان حج پر جانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

جزیرے کے دورے کے بعد ترک صدر خرطوم یونیورسٹی پہنچے تو انہوں نے کہا کہ جزیرے کی دوبارہ تعمیر اور بحالی ہونی چاہیے۔ خرطوم یونیورسٹی میں رجب طیب ایردون کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔

سوڈان کے دو روزہ دورہ کے دوران انہوں مختلف عثمانی مقامات کا دورہ کیا جن میں الحنفی مسجد، الشافعی مسجد اور ایک پرانی کسٹم عمارت بھی شامل تھی۔

عثمانیوں نے اس بندرگاہ کو بحیرہ احمر سے آنے والے حملوں آوروں سے حجاز کے صوبوں کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جو آج کل سعودی عرب کے علاقے ہیں۔

بطور صدر رجب طیب ایردوان نے پہلی بار جزیرے کا دورہ کیا جسے سوڈانی ہم منصب عمر البشیر نے سراہا اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی میں اہم گردانا ہے۔

تبصرے
Loading...