سومیلا خانقاہ ثابت کرتی ہے کہ ترکی اپنی سرزمین پر تمام تہذیبی ورثوں کو کس طرح محفوظ رکھتا ہے، صدر ایردوان

0 214

سومیلا خانقاہ کے دوسرے مرحلے اور طرابزون آیا صوفیا مسجد کے تزئین و آرائش کے بعد افتتاح سے بذریعہ وڈيو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم بحالی کے اس کام کی جانب، جو ثابت کرتا ہے کہ ترکی اپنی سرزمین پر تمام تہذیبی ورثوں کا تحفظ کرتا ہے اور ان کی تزئین و آرائش کرتا ہے، ان کی توجہ دلاتے ہیں جو ہمارے ملک پر تنقید کرتے ہیں۔ اگر ہم دوسرے اعتقادات کی علامتوں کو ہدف بنانے والی قوم ہوتے، جیسا کہ دعوے کیے جا رہے ہیں اور الزامات لگائے جا رہے ہیں، تو یہ خانقاہ، جو پانچ صدیوں سے ہمارے پاس ہے، پہلے ہی اپنا وجود کھو چکی ہوتی۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے سومیلا خانقاہ کے دوسرے مرحلے اور طرابزون آیا صوفیا مسجد کے تزئین و آرائش کے بعد افتتاح سے بذریعہ وڈيو کانفرنس خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم بحالی کے اس کام کی جانب، جو ثابت کرتا ہے کہ ترکی اپنی سرزمین پر تمام تہذیبی ورثوں کا تحفظ کرتا ہے اور ان کی تزئین و آرائش کرتا ہے، ان کی توجہ دلاتے ہیں جو ہمارے ملک پر تنقید کرتے ہیں۔ اگر ہم دوسرے اعتقادات کی علامتوں کو ہدف بنانے والی قوم ہوتے، جیسا کہ دعوے کیے جا رہے ہیں اور الزامات لگائے جا رہے ہیں، تو یہ خانقاہ، جو پانچ صدیوں سے ہمارے پاس ہے، پہلے ہی اپنا وجود کھو چکی ہوتی۔ یہی اصول اناطولیہ کے مختلف حصوں میں موجود ایسے ہی دوسرے فن پاروں پر لاگو ہوتا ہے۔ ہم کبھی تباہی یا بربادی کے درپے نہیں ہوئے۔ بلکہ ہم نے ہمیشہ تعمیر اور اصلاح کی جدوجہد کی ہے۔”

صدر نے مزید زور دیا کہ "اپنی تہذیب اور تاریخ سے متاثر ہو کر ہم انصاف، سچ اور امن کے لیے اپنی جدوجہد کو مسلسل بڑھاتے رہیں گے۔ ہم اپنے تمام معاملات میں اسی پہلو سے کاام کرتے ہیں۔ جس طرح ہم شام میں مظلوموں کی آہ سے نظریں نہیں چرا سکتے، اسی طرح ہم نے لیبیا میں قانونی حکومت کے ساتھ تعاون کی اپیل پر بھیخاموشی اختیار نہیں کی۔ بالکل اسی طرح ہم اپنے مادرِ وطن کے تحفظ اور اپنی سرزمین کو قبضے سے بچانے کے لیے اپنے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔”

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ "ہمارے آرتھوڈوکس شہری اِس سال 15 اگست کو سومیلا خانقاہ میں ورجن میری سروس کر سکتے ہیں کہ جو خانقاہ میں ہونے والی بحالی کے کام کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔”

تبصرے
Loading...