فلسطینی مزاحمت کی پہچان بننے والا بچہ استنبول کا مہمان بنے گا
استنبول کے مقامی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمت کا پہچان بننے والے فلسطینی بچہ استنبول میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کرے گا جو مقبرہ سلطان احمد میں تین دن تک جاری رہیں گی۔
یہ تقریبات بلدیہ اسنلار کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہیں۔
فلسطینی بچے کو استنبول کے ہائی اسکول میں ترک بچوں سے ملوایا جائے گا جبکہ بچے کی خواہش پر اسے سلطان عبد الحمید پر بننے والی فلم کے شوٹنگ مقامات کی سیر بھی کروائی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینی مزاحمت کی یہ پہچان انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقات کرے گی۔