Browsing Tag

افغانستان

700 ٹن سامان کے ساتھ نیکی کی ٹرین افغانستان جائے گی، ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ 10 ترک این جی اوز کے تعاون کے ساتھ ترک سرکاری ادارہ آفاد ایک نیکی کی ٹرین افغانستان لے جائے گا جس میں 700 ٹن وزن پر مشتمل خوراک، کپڑے، طبی اور ہنگامی ضروریات کا…

کیا اسلام آباد او آئی سی اجلاس، طالبان حکومت کی مدد پر رکن ممالک کو آمادہ کر سکے گا؟

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس کا بنیادی مقصد افغانستان میں بگڑتی انسانی صورت حال ہے۔ اجلاس میں ترکی اور پاکستان سمیت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم…

شام میں ترکی کی جدوجہد مختلف راستہ اختیار کرے گی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام میں ترکی کی جدوجہد مختلف راستہ اختیار کرے گی۔ استنبول میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے دہشت گرد PKK کی شامی شاخ YPG کی جانب سے حالیہ حملوں پر بات کی، جس نے شمالی شام اور ترک…

افغانستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے، صدر ایردوان

افغانستان پر جی20 رہنماؤں کے غیر معمولی اجلاس سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہمیں افغانستان میں ایک نئی سیاسی اور جغرافیائی حقیقت کا سامنا ہے۔ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانا نہ صرف علاقائی بلکہ…

ترکی افغانستان کے حوالے سے محتاط رویہ رکھتا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے قیام کے لیے اعلان کے بعد کہا ہے کہ ترکی افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔ ملا محمد حسن اخوند کو رہنما مقرر کرنے کے اعلان کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے…

طالبان کا افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان، وزراء کی مکمل لسٹ

طالبان نے افغانستان میں اپنی عبوری حکومت کے لیے سربراہ مملکت، نائب سربراہ مملکت اور دیگر وزارتوں کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ طالبان کے ترجمان کے ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق محمد حسن اخوند عبوری…

کابل ایئرپورٹ کے آپریشنز بحال کرنے کے لیے ترکی اور قطر کی کوششیں

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا اور طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد جو سب سے اہم سوال اٹھ رہا ہے وہ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تحفظ اور اسے چلانے کا ہے۔ یہ ایئرپورٹ نہ صرف افغانستان کو بیرونی دنیا سے منسلک کرنے کے لیے اہم ہے بلکہ…

کابل ایئرپورٹ مشن کے لیے ترکی سب سے قابلِ بھروسا ملک ہے، گلبدین حکمتیار

افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمتیار نے کہا ہے کہ افغانستان کے پاس کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تحفظ کے لیے ضروری وسائل نہیں ہیں اور اسے چلانے کے لیے دوسرے ملک کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ ترکی اس حوالے سے بہترین اور سب سے قابلِ بھروسا ملک ہے۔…

اب مہاجرین کی ایک نئی لہر ابھرنے کا خدشہ ہے، ترکی

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ مہاجرین کی ایک نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔ سربیائی ہم منصب نکولا سیلاکووِچ کے ساتھ بلغراد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک وزیر خارجہ نے…

افغانستان سے امریکی انخلاء مکمل ہو گیا،کابل میں جشن

امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا مکمل ہوگیا‘ کابل میں جشن‘ خوشی میں افغانستان کا دارالحکومت فائرنگ سے گونج اٹھا۔ پینٹاگون نے کابل سے آخری فوجی کی واپسی کی تصدیق کر دی- رات گئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے مکمل انخلا کی…