Browsing Tag

ترک معیشت

ترکی معاشی اصلاحات کے نفاذ کے دور میں داخل ہو چکا، قیمتوں کا استحکام اولین ترجیح ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے معاشیات اور قانون کے شعبے میں اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں کہ جن میں اس سال کے لیے سب سے بڑا ہدف قیمتوں کو مستحکم کرنا اور افراطِ زر کے خلاف مزاحمت جاری رکھنا ہے۔ صدر خارجہ…

باکو-طفلس-جیحان پائپ لائن سے 3.5 ارب بیرل تیل کی ترسیل

2020ء کے دوران ترکی کے جنوبی صوبہ ادانہ سے عالمی مارکیٹوں کو 3.5 ارب بیرل خام تیل بھیجا گیا۔ یہ جگہ باکو-طفلس-جیحان (BTC) پائپ لائن کا آخری مقام ہے اس پائپ لائن کا افتتاح 2006ء میں ہوا تھا اور اسے "صدی کا سب سے بڑا توانائی منصوبہ" قرار…

ترکی کے جی ڈی پی میں نمو کا رحجان، عالمی بینک کی رپورٹ

عالمی بینک نے 2020ء کے لیے ترکی کی کُل مقامی پیداوار (جی ڈی پی) میں نمو کا رحجان ظاہر کیا ہے۔ ادارے کی نئی گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ترک معیشت 2020ء میں 0.5 فیصد بڑھی ہے، جبکہ جون میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ 3.8 فیصد تک سکڑے گی۔…

ترکی میں سال کا اختتام تاریخ کی بلند ترین ماہانہ برآمدات کے ساتھ

ترکی نے سال 2020ء کا اختتام دسمبر میں ریکارڈ برآمدات کے ساتھ کیا ہے۔ منگل کو انقرہ میں ایک اجلاس کے بعد وزیر تجارت رخسار پیکجان نے بتایا کہ ترکی کی برآمدات 16 فیصد اضافے کے ساتھ دسمبر میں 17.84 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی…

ترکی کا سالانہ افراطِ زر 14.6 فیصد

ترکی نے دسمبر 2020ء تک صارفی قیمتوں میں 14.6 فیصد کا سالانہ اضافہ دیکھا۔ پیر کو ملک کے ادارۂ شماریات نے بتایا ہے کہ سالانہ افراطِ زر کی شرح میں ایک ماہ میں 0.57 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا جو نومبر میں 14.03 فیصد تھا۔ کنزیومر پرائس…

ترکی نے 2021ء کے لیے کم از کم تنخواہ میں 21.56 فیصد کا اضافہ کر دیا

ترکی نے یکم جنوری سے کم از کم تنخواہ 21.56 فیصد بڑھا دی ہے، جس کا اعلان پیر کو وزیر خاندان، محنت و سماجی خدمات نے کیا۔ ملک میں کم از کم تنخواہ طے کرنے والے کمیشن کے چوتھے اور آخری اجلاس کے بعد دارالحکومت انقرہ میں زہرہ زمرد سلجوق نے…

ترکی میں 6 ارب ڈالرز سونے کے ذخائر کی دریافت

ترکی میں ایک کان میں تقریباً 35 لاکھ اونس سونے کے ذخائر کا پتہ چلا ہے کہ جن کی مالیت 46 ارب ترک لیرا بتائی جاتی ہے۔ یہ کان ترک ایگریکلچرل کریڈٹ کوآپریٹوز کے ماتحت ادارے گبریتاش کی ملکیت ہے، جس کا کہنا ہے کہ آج کی سونے کی قیمت کے لحاظ سے…

ترکی کی ایکسپورٹ ٹرین 12 دن کا تاریخی سفر طے کر کے چین پہنچ گئی

ایک عظیم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ترکی سے چین جانے والی مال گاڑی ہفتے کو اپنی منزل تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ و انفرا اسٹرکچر عادل قارہ اسماعیل اوغلو نے کہا کہ "یہ ٹرین جس جس شہر سے گزری لاجسٹکس کے شعبے میں ترکی کی طاقت دنیا…

تیسری سہ ماہی، ترک معیشت میں 6.7 فیصد کا زبردست اضافہ

رواں سال جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں ترک معیشت میں سال بہ سال کی بنیاد پر 6.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو بہار کے موسم میں معیشت سکڑنے کے بعد اب توقعات سے کہیں بڑی کارکردگی ہے۔ ترک ادارۂ شماریات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دوسری سہ…

اسکی شہر میں پہلے لیتھیم پروڈکشن پلانٹ کا آغاز

ترکی کے وسطی صوبے اسکی شہر میں زیر تعمیر پلانٹ ملک میں پہلی بار لیتھیم کی پیداوار کے آغاز کے لیے تیار ہے۔ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ہم اس پلانٹ کے ذریعے پہلی بار لیتھیم کی پیداوار شروع کریں گے۔ لیتھیم سیل…