تل رفعت میں شہری سڑکوں پر، دہشتگردوں سے شہر صاف کرنے کیلئے ترکی سے مدد کی اپیل
شامی شہر تل رفعت میں شہریوں اور آزاد شامی فوج کے کارکنوں نے شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شہر کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے ترکی سے مدد کی اپیل کی گئی۔
400 سے زائد آزاد شامی فوجی اور شہری سیجو عزیز روڈ پر جمع ہوئے اور وائے پی جی کے خلاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر ترک فورسز اور علاقائی سیکورٹی یونٹ بھی موجود تھے جنہوں نے شہریوں کو پر امن رکھا اور احتجاج کے بعد شہری منتشر ہو گئے۔
یاد رہے کہ تل رفعت سے 250000 شہری 2016ء میں نقل مکانی کی تھی۔ مہاجرین کی ایک بڑی تعداد نے شامی شہر عزیز میں پناہ لے رکھی ہے جس پر شامی اپوزیشن کا کنٹرول ہے۔
عزیز شہر ترکی نے آپریشن فرات ڈھال کے ذریعے آزاد کروا کر اپوزیشن کے حوالے کیا تھا۔