طالبان کی نئی حکومت کے اعلان کی تقریب کے لیے ترکی، پاکستان اور چین سمیت کئی ممالک کو شرکت کی دعوت

0 1,664

افغان طالبان نے حکومت سازی کی تقریب کے لیے ترکی، پاکستان اور چین سمیت کئی دیگر ممالک کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ افغان میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ  نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

نئی حکومت کی تشکیل میں طالبان نے پاکستان ، چین، روس، ایران، ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

چند روز قبل معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا تھا کہ نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجشیر میں جھڑپوں کے دوران کئی باغی جنگجو ہلاک اور کئی فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پنجشیر کے عوام باغی کمانڈروں کی شر سے آزاد ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجشیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے اور افغان عوام اب امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنجشیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

گزشتہ روز پنجشیر میں قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے طالبان سے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔

تبصرے
Loading...