‏TANAP ہمارے ملک کے پُر امن وژن کی سب سے مضبوط علامت ہے، صدر ایردوان

0 97

‏TANAP‎-یورپ کنکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "TANAP یورپی کنکشن جس کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے، ہمارے ملک کے پُر امن وژن کی سب سے مضبوط علامت ہے۔ ایک ایسے دور میں جب عالمی ایجنڈا تجارتی جنگوں، دہشت گردی، گلی کوچوں میں پیش آنے والے واقعات اور عدم استحکام کے گرد گھوم رہا ہے، ہم ایک مرتبہ پھر TANAP کے ذریعے یورپ اور ایشیا کو ملا رہے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے ٹرانس اناطولین نیچرل گیس پائپ لائن (TANAP)-یورپ کنکشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

صدر ایردوان نے یہ خطاب ادرنہ کے ضلع اپسالا میں واقع TANAP کے MS4 اسٹیشن پر منعقدہ تقریب سے کیا کہ جس میں آذربائیجان کے صدر الہام علیف، جارجیا کے صدر جیورجی گاکھاریا، بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے رکن شفیق ظفرووِچ اور سربیا کی قومی اسمبلی کے رکن مایا گویکووِچ نے شرکت کی۔

"یہ منصوبہ اِن ممالک کے درمیان گہری دوستی کی علامت ہے”

ترکی، آذربائیجان اور جارجیا کی مشترکہ کوششوں سے شروع ہونے والا ساڑھے سات سال کا طویل اور مشکل عمل کامیابی سے مکمل ہوا، اس پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ” سب سے بڑھ کر یہ منصوبہ اِن ممالک کی گہری دوستی کی علامت ہے۔ آج ہم نے اس شاندار منصوبے کا وہ حصہ مکمل کیا ہے جو اِن ملکوں سے تعلق رکھتا ہے، جسے اپنے دورانیہ، اپنے اہداف اور وابستگی کی وجہ سے توانائی کی شاہراہِ ریشم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔”

"ہم TANAP کے ذریعے ایک مرتبہ پھر یورپ اور ایشیا کو جوڑ رہے ہیں”

مشرقی بحیرۂ روم میں تیل و گیس کے ذخائر کی منصفانہ تقسیم کے بجائے جلتی پر آگ چھڑکنے کی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے زور دیا کہ "ہم ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے حقوق سے کبھی دست بردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی انہیں کسی کےقبضے میں جانے دیں گے اور نہ ہی کسی کے حقوق کی خلاف ورزی کریں گے۔ ہم انصاف، استحکام اور علاقائی تعاون کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ TANAP یورپی کنکشن جس کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے، ہمارے ملک کے پُر امن وژن کی سب سے مضبوط علامت ہے۔ ایک ایسے دور میں جب عالمی ایجنڈا تجارتی جنگوں، دہشت گردی، گلی کوچوں میں پیش آنے والے واقعات اور عدم استحکام کے گرد گھوم رہا ہے، ہم ایک مرتبہ پھر TANAP کے ذریعے یورپ اور ایشیا کو ملا رہے ہیں۔ ہم یہاں سے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ خطے کو بھی باہمی تعاون اور شراکت داری کا پیغام دے رہے ہیں۔”

تبصرے
Loading...