تہران سموگ کی لپیٹ میں، اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئیں

0 1,038

ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی آلودگی کے باعث کنڈر گارٹنز اور پرائمری سکولوں کو بند کر دیا گیا جبکہ 3 دن کے لیے کھیلوں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

فضائی آلودگی کے مسئلے سے نبرد آزما ایران کا دارالحکومت تہران فضائی آلودگی میں دنیا میں 12ویں نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی، جو تہران میں ہر سال سردیوں میں شدید ہو جاتی ہے، انسانی زندگی کو منفی طور پر متاثر کرتی ہے۔

تہران کی انفرااسٹکچرہوا کی گردش کے لیے موزوں نہیں ہے، شہر کی گنجان آبادی اور گاڑیوں کا استعمال، گاڑیوں اور کارخانوں میں استعمال ہونے والے ناقص معیار کے ایندھن کو تہران میں فضائی آلودگی کی اہم وجوہات کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

تہران ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمپنی کے بیان میں بتایا کیا گیا کہ آج دارالحکومت میں فضائی آلودگی 124 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر ہے جو کہ ہر عمر کے گروپوں کے لیے غیر صحت بخش اور خطرناک ہے۔

حکام نے تہران کے لوگوں سے خبردار کیا ہے کہ ضرورت کے بغیر گھر سے باہر مت نکلیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہوا میں 2.5 مائیکرون سے چھوٹے ذرات پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس لیے آلودہ ہوا خاص طور پر بوڑھوں، بچوں اور پھیپھڑوں کے مریضوں کے لیے برے نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: