جلد مزید 10ممالک اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کریں گے، اسرائیل کا دعویٰ

0 21,524

اسرائیلی نائب وزیر خارجہ زپی ہوٹوویلی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد مزید 10ممالک اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کریں گے۔ ان ممالک میں یورپ کے چند ممالک بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی نائب وزیرخارجہ نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ منتقلی کے لیے ہونڈارس، فلپائن، رومانیا، جنوبی سوڈان سے بات چیت جاری ہے۔

اسرائیلی نائب وزیرخارجہ نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ منتقلی کے لیے ہونڈارس، فلپائن، رومانیا، جنوبی سوڈان سے بات چیت جاری ہے۔

کل وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا نے سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا، فلسطین نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور شرمناک قرار دیا اور کہا کہ گوئٹے مالا کے صدر مورالیس نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ملک کو تاریخ کی غلط سمت میں کھڑ ا کردیا ہے۔

دوسری طرف مسجد الاقصیٰ کے متولی اردن نے سوڈان کے دورہ کے دوران ہی ترک صدر ایردوان نے رابطہ کیا ہے اور بیت المقدس کے مسئلہ پر اہم تبادلہ خیال کیا ہے۔

تبصرے
Loading...