ہمارے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت ترکی نے دنیا میں سب سے زیادہ شرحِ نمو حاصل کی، صدر ایرودان

0 215

ہفتہ اخیلق کے موقع پر بھائی چارے اور یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "جب ترقی یافتہ ممالک کو بھی زبردست دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے ایک مختصر وقت میں اپنے نقصانات کا ازالہ کیا اور آگے بڑھے۔ ہمارے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت ہم نے دنیا میں سب سے زیادہ شرحِ نمو حاصل کی۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے ہفتہ اخیلق کے تحت قیرشہر میں بھائی چارے اور یکجہتی کی تقریب سے خطاب کیا۔

"اخیلق ہمارے قیمتی ترین خزانوں میں سے ایک ہے”

سائنس، اخلاق اور فنون کو ملانے والی ترکی میں تاجروں اور ہنر مندوں کی طویل عرصے سے قائم روایت اور تاریخی کردار کو سراہتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنے آبا کے چھوڑے گئے اس گہری جڑیں رکھنے والے ادارے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔”

صدر ایردوان نے زور دیا کہ "اپنے اصولوں کی بدولت آج کی ضروریات کو پورا کرنے والے ابدی، بیش بہا اور پائیدار اخیلق ہمارے قیمتی ترین خزانوں میں سے ایک ہے۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "جب ترقی یافتہ ممالک کو بھی زبردست دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے ایک مختصر وقت میں اپنے نقصانات کا ازالہ کیا اور آگے بڑھے۔ ہمارے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت ہم نے دنیا میں سب سے زیادہ شرحِ نمو حاصل کی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے برآمدی حجم میں ریکارڈز توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ روزگار کی شرح وبا سے پہلے کی صورت حال کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ ہمارے سرمایہ کار پیداوار بڑھانے کے لیے نئی مشینیں اور خام مال کے حصول اور لاجسٹکس ذرائع کو پھیلانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: