شام پر امریکی میزائل حملہ کتنے میں پڑتا ہے؟

0 1,687

امریکہ نے ایک بار پھر شام میں بشار الاسد کے خلاف رجیم کے اہداف پر میزائل حملے کئے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ سال خان شیخون میں کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے پر بھی امریکہ نے ردعمل دیا تھا۔

گذشتہ سال اپریل 2017ء میں شیرات میں امریکی میزائل حملے پینٹاگون کو 93 ملین ڈالر میں پڑے تھے۔

2017ء کے امریکی نیوی بجٹ کے مطابق ریدیون کمپنی آر ٹی این کے ایک ٹوما ہاک میزائل کی لاگت 1.59 ملین ڈالر ہے اور امریکہ نے شیرات ائیر فیلڈ میں 59 میزائل فائر کئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق حالیہ امریکی حملے میں 118 میزائل پھینکے گئے ہیں۔ اگر یہ غیر واضع ہے کہ اس حملے میں کس قسم کے میزائل فائر کئے گئے ہیں لیکن اگر یہ بھی ٹوما ہاک میزائل تھے تو جمعہ کی شب ہونے والے امریکی میزائل حملے کی قیمت 165.2 ملین ڈالر بنتی ہے۔

تاہم حملے کے بعد پیدا ہونے والی پیش رفت میں فرانسیسی وزیر اعظم میکرون  نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ روس اور یورپی ریاستوں کے درمیان سفارتی مذاکرات کے لیے مدد کرے۔

تبصرے
Loading...