آزاد اور ذمہ دار میڈیا روشن مستقبل کی جدوجہد میں ہمارے اہم ترین حامیوں میں سے ایک ہے، صدر ایردوان
چھٹے اناطولین میڈیا ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "آزاد، ذمہ دار اور قومی میڈیا ایک روشن مستقبل کی جدوجہد میں ہمارے اہم ترین حامیوں میں سے ایک ہے۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے ایوانِ صدر انقرہ میں چھٹے اناطولین میڈیا ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ "آزاد، ذمہ دار اور قومی میڈیا ایک روشن مستقبل کی جدوجہد میں ہمارے اہم ترین حامیوں میں سے ایک ہے۔”
"ہم 2023ء کے بہت قریب ہیں، جو ایک عظیم اور مضبوط تر ترکی کے قیام کے سفر میں ایک بڑا سنگِ میل ہے”
جمہوریت کی حمایت میں اناطولیہ کے میڈيا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارا میڈیا عوام کو بروقت اور پوری سچائی سے آگاہ کر کے ایک اہم ذمہ داری نبھا رہا ہے، اور انتظامیہ کو بھی عوام کے ایجنڈے سے آگاہ رکھنے میں صحت مندانہ انداز میں مدد دے رہا ہے۔ جمہوریت کا کلچر جو ایک حقیقی اور سیدھی رائے پر مبنی ہو قومی ارادے کی بالادستی کو تحفظ دینے کے لیے ضروری ہے۔”
صدر ایردوان نے کہا کہ "آج ہم 2023ء کے بہت قریب ہیں، جو ایک عظیم اور مضبوط تر ترکی کے قیام کے سفر میں ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ عالمی نظام کی تشکیل نو سے ترکی کو دور رکھنے والوں کی آخری امید 2023ء میں پرانے ترکی کی بحالی ہے۔ ان شاء اللہ وہ ایک مرتبہ پھر ناکام ہوں گے۔”