عالمی نظام کو انصاف کی بنیادوں پر ازسرِ نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے، صدر ایردوان

0 161

کوالالمپور سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے ایک مرتبہ پھر عالمی نظام کو انصاف و شفافیت کی بنیادوں پر ازسرِ نو مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ "موجودہ نظام دوسری جنگِ عظیم کے فاتحین نے اپنے مفادات کو تحفظ دینے کے لیے تشکیل دیا، جس کے نتیجے میں اسلامی دنیا کے 1.7 باسیوں کی تقدیر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے ہاتھوں میں ہے۔ اس نظام کی عمر پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے ملائیشیا میں کوالالمپور سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔

حالیہ چند سال میں ہر پلیٹ فارم پر انسانیت اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ذکر کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ایردوان نے ایک مرتبہ پھر عالمی نظام کو انصاف و شفافیت کی بنیادوں پر ازسرِ نو مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ "موجودہ نظام دوسری جنگِ عظیم کے فاتحین نے اپنے مفادات کو تحفظ دینے کے لیے تشکیل دیا، جس کے نتیجے میں اسلامی دنیا کے 1.7 باسیوں کی تقدیر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے ہاتھوں میں ہے۔ اس نظام کی عمر پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔”

"باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے کئی منصوبوں کا عہد کیا”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ہر پلیٹ فارم پر اس حوالے سے بات کرنا محض گفتگو کرنے کے لیے نہیں بلکہ مسائل کو سمجھنے، فیصلہ کرنے اور ان کے نفاذ کے لیے ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے القدس اور فلسطین میں اسرائیل کی ہراسگی کے خلاف اپنے وقار کے تحفظ کے لیے کام کیا۔ ہم نے ترکستان سے اراکان، یمن سے لیبیا اور شام تک ہر جگہ غیر قانونی اقدامات کے خلاف قدم اٹھایا۔ ہم نے اپنی صلاحیتوں کے اظہار، تجارت کے فروغ، اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانے اور ٹیکنالوجی و مالیات میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے کئی منصوبوں کا عہد کیا۔

تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز جنگ اور داعش اور PKK/YPG کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے معاشی خود مختاری کے لیے قومی کرنسی میں تجارت کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ "مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں” اس فلسفے کو آگے کی جانب لے جانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

افتتاحی سیشن کہ جس میں خاتونِ اول امینہ ایردوان نے بھی شرکت کی، کے بعد صدر ایردوان نے ترقی اور چیلنجز کی ترجیحات پر ایک گول میز اجلاس میں شرکت کی۔

بعدازاں صدر ایردوان نے ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبد اللہ رعایت الدین المصطفیٰ باللہ شاہ ابن مرحوم سلطان حاجی احمد شاہ المصطفیٰ باللہ، صدر ایران حسن روحانی اور وزیر اعظم ملائیشیا عزت مآب ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ کوالالمپور سمٹ کے نمائشی علاقے کا دورہ کیا۔

بعد ازاں صدر مملکت اور خاتون اول نے ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبد اللہ رعایت الدین المصطفیٰ باللہ شاہ کی جانب سے کوالالمپور سمٹ کے شرکا کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

تبصرے
Loading...