وہ مصافحہ جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

0 1,675

صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے درمیان مصافحہ بہت سے ممالک بالخصوص ترکیہ کی سیاست میں سرفہرست موضوع بن گیا ہے۔

ترک اپوزیشن اور ترک میڈیا کے ایک بڑے حصے نے اس اقدام پر صدرایردوان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں السیسی اور اخوان المسلمون کی حکومت کا تختہ الٹنے والی فوج کے بارے میں ان کے سابقہ ​​موقف کی یاد دلائی۔

میں ایک صحافی کی حیثیت سے ان تنقیدوں سے متفق نہیں ہوں جنہوں نے 2013ء میں مصری فوجی بغاوت کے خلاف صدرایردوان کے موقف اور السیسی حکومت کے بارے میں ان کے منفی نقطہ نظر کی حمایت کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ایسا کرنا درست تھا جب ترکی میں ہلچل اور بدامنی تھی جس کی وجہ سے حکومت کا کنٹرول آسانی سے ختم ہو سکتا تھا، لیکن جمہوری طور پر ایک ظالمانہ فوجی مداخلت کے خلاف منتخب حکومت کے ساتھ اتحاد کرنا ایک فطری اور جمہوری اقدام بھی تھا۔ 

لیکن اب جیسے جیسے سال گزرتے چلے گئے ہیں، دنیا بھر میں بہت سے اہم واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ باوجود اس کے کہ بدقسمتی سے، مصر میں بہت افسوسناک اور غیر منصفانہ آزمائشیں ہوئی ہیں، تاہم، السیسی حکومت ایک طویل عرصے سے ملک چلا رہی ہے اور ترکی کو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے مصر کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے چاہییں جو کسی ذاتی نظریہ سے بالاتر ہوں۔ جو دونوں ممالک کے مختلف الخیال لوگوں کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کریں۔

دو طرفہ تعلقات میں اضافہ:

مصری صدر کے ترجمان بسام رادی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ سے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کا آغاز ہو گا۔ اپنی طرف سے، صدرایردوان نے قطر سے واپسی کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ تعلقات کی بحالی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اپنے قطر کے دورے پر اپنے ساتھ آنے والے صحافیوں کو بتایا، "ترکی اور مصری عوام کے درمیان تاریخی تعلقات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ اسے دوبارہ ایسا ہونے سے کیا روکتا ہے؟ ہم نے اپنے نیک ارادوں کا ثبوت فراہم کیا ہے، کہ غیر آئینی اور غیر انسانی کاموں کو ہم پسند نہیں کریں گے، اس مفاہمت کے ساتھ ہمیں اب آگے بڑھنا ہے”۔

صدرایردوان اور ان کے مصری ہم منصب السیسی کے درمیان مصافحہ کوئی بے ساختہ عمل نہیں تھا۔ اس برف کو توڑنے کے لیے دونوں ملکوں کے انٹیلی جنس اداروں کے درمیان بات چیت اور بیوروکریسی اور حکومت کے مختلف سطحوں کے درمیان رابطے ہوئے۔ مختصر یہ کہ صدرایردوان کے لیے تعلقات کو بحال کرنے کے لیے سفارت کاری کے راستے کھلے تھے۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق، یہ قطری ثالثی تھی جس کی وجہ سے بات مصافحہ تک آئی۔ تاہم ترک میڈیا میں، ایسے مضامین سامنے آئے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ السیسی کا اشارہ تھا۔ اطلاعات کے مطابق مصری رہنما نے ترک حکام کو آم کا جوس پلایا جس سے بات چیت کا دروازہ کھل گیا۔ اب جو بھی اتپریرک ہے، یہ مصافحہ مذاکرات کے لیے ایک نیا دروازہ کھول سکتا ہے لیکن میں یہ واضع کر دوں کہ مصافحہ سے دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل اور تصادم کے مفادات حل نہیں ہوتے۔

میری ٹائم ڈیل کے امکانات:

مثال کے طور پر لیبیا میں دونوں ممالک کے مفادات میں اب بھی ٹکراؤ موجود ہیں۔ کیا وہاں دونوں فریقوں کو مطمئن کرنے کا کوئی طریقہ ہو سکتا ہے؟ ترکی اور مصر کے درمیان سمندری معاہدے کے امکان کے بارے میں یونان کے اندر بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ترک چینلز نے اطلاع دی ہے کہ ایتھنز نے ایردوان سیسی مصافحہ کے فوری بعد اپنے تین وزراء کو قاہرہ بھیجا دیا۔

اس مصافحہ نے ایک طویل عرصے کے فریم ورک کو توڑ دیا ہے۔ 2013ء کے بعد سے، دو طرفہ تعلقات سطح بہت کمزور رہی ہے۔ ترکی اور مصر نے 2013ء سے سفیروں کو تعینات نہیں کیا ہے۔ اس صورتحال نے بحیرہ روم میں مختلف صف بندی کی اور 2013ء سے پہلے کے حالات میں واپس جانے سے علاقے میں موجودہ توازن، کچھ ممالک کے لیے خطرات پیدا کر سکتا ہے جس میں سہرفہرست یونان، فرانس اور امریکہ ہیں۔ تاہم، یہ قاہرہ اور انقرہ دونوں کے لیے فائدہ مند ہو گا، اور ان کے باہمی تعاون سے مشرق وسطیٰ اور بحیرہ روم میں ایک بہتر اور زیادہ پرامن ہوگا۔


کالم نگار: ناگیخان آلچی

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: