ترکی کے بنائے گئے گھر ترک-البانیہ دوستی کا نیا اظہار ہوں گے، صدر ایرودان
ترکی کی جانب سے البانیہ میں 522 گھروں کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "یہ گھر ترکی اور البانیہ کی دوستی کا نیا اظہار ہوں گے۔ ہم ان شاء اللہ ان گھروں کی تعمیر کا پہلا مرحلہ جلد از جلد مکمل کر لیں گے اور جلد ہی اپنے اُن بھائیوں اور بہنوں کو فراہم کر دیں گے کہ جو زلزلے میں اپنے گھروں سے محروم ہو گئے تھے۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن آف ترکی (TOKI) کی جانب سے البانیہ میں 522 گھروں کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔
21 ستمبر کو زلزلے کے بعد ترکش ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کی جانب سے البانیہ کو چار ٹرکوں کی امداد فراہم کی گئی، جس کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کے باوجود گھروں کا تعمیراتی کام جولائی میں مفاہمت کی ضروری یادداشتوں پر دستخط کے بعد شروع کیا گیا، "اور آج وزیر ماحولیات و شہرکاری کی شرکت کے ساتھ ہم ان گھروں کا سنگِ بنیاد رکھ رہے ہیں جو ان شاء اللہ ہمارے البانیائی بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہوں گے۔”
اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہ یہ منصوبہ کُل 522 گھروں پر مشتمل ہوگا اور اس پر تقریباً 42 ملین یوروز لاگت آئے گی، اور زبردست نتائج سامنے آئیں گے، صدر ایردوان نے کہا کہ "یہ گھر ترکی اور البانیہ کی دوستی کا نیا اظہار ہوں گے۔ ہم ان شاء اللہ ان گھروں کی تعمیر کا پہلا مرحلہ جلد از جلد مکمل کر لیں گے اور جلد ہی اپنے اُن بھائیوں اور بہنوں کو فراہم کر دیں گے کہ جو زلزلے میں اپنے گھروں سے محروم ہو گئے تھے۔”
تقریب سے البانیہ کے وزیر اعظم ایدی راما کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ایردوان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ زلزلے کے زخم وزیر اعظم البانیہ کے خصوصی اقدامات کی بدولت جلد از جلد بھر جائیں گے۔