"اس نازک وقت میں ہمیں اپنے اتحاد و یگانگت کو بچانے کی سب سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے”، صدر ایردوان

0 890

استنبول میں ایک افطار کے دوران خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "مسئلہ، جس کی اس نازک وقت میں بحیثیت قوم ہمیں سب سے زیادہ فکر ہونی چاہیے، وہ اپنے اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کو محفوظ رکھنا ہے،” اور مزید کہا کہ ہم استنبول کے میئر کے انتخابات کو ترک عوام کے اتحاد و یگانگت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں بدلنے کے لیے ایسے مباحث کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر مملکت اور چیئرمین انصاف و ترقی (آق) پارٹی رجب طیب ایردوان نے استنبول میں آق پارٹی کے علاقائی نمائندگان کے ساتھ ایک افطار سے خطاب کیا۔

"مسئلہ، جس کی اس نازک وقت میں بحیثیت قوم ہمیں سب سے زیادہ فکر ہونی چاہیے، وہ اپنے اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کو محفوظ رکھنا ہے،” صدر ایردوان نے زور دیا اور مزید کہا کہ ہم استنبول کے میئر کے انتخابات کو ترک عوام کے اتحاد و یگانگت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں بدلنے کے لیے ایسے مباحث کی اجازت نہیں دیں گے۔

"جو دہشت گرد تنظیموں، مکار گروہوں اور ہر قسم کے جال بچھا کر اور دھمکا کر ترکی کو قدموں پر نہیں جھکا سکے اب معیشت کے ذریعے اپنے ہتھکنڈے آزما رہے ہیں،” صدر ایردوان نے کہا "اپنی قومی سلامتی کےلیے اٹھائے گئے اقدامات کو بہانہ بنا کر وہ پابندیوں کی دھمکیوں کے ذریعے ہماری معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ وہ مشرقی بحیرۂ روم میں مکمل طور پر اقتصادی مفادات کی بنیاد پر مبنی جدوجہد کو سکیورٹی معاملہ اور سفارتی بحران میں تبدیل کرنے کے لیے میدان تیار کر رہے ہیں۔ درحقیقت ہمارے خلاف ایسے جال بچھانے والے خود ہم سے زیادہ بڑے سیاسی و اقتصادی مسائل سے دوچار ہیں۔ ان شاء اللہ ہم ایسے حلقوں کو، جو پہلے ہی دنیا کو برباد کر چکے ہیں اور اپنے حالات کو چھپانے کے لیے خونریزی میں تبدیل کیا، وہ موقع ہی نہیں دیں گے کہ جس کی وہ تلاش میں ہیں۔”

تبصرے
Loading...