عدالتی اصلاح کی دستاویز زیادہ قابلِ پیش بینی سرمایہ کاری ماحول میں اپنا حصہ ڈالے گی، صدر ایردوان

0 721

جیوڈیشل ریفارم اسٹریٹجی پروگرام کی رونمائی کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "عدالتی اصلاح کی دستاویز عدلیہ پر ہمارے شہریوں کے اعتبار میں اضافہ کرے گی اور زیادہ قابلِ پیش بینی سرمایہ کاری ماحول میں بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔ اس دستاویز کے ساتھ ہم آزادی اظہار کو مزید مضبوط کرنے اور فروغ دینے کے لیے نئے طریقوں کی جانب قدم بڑھائیں گے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ کے باش تپہ پیپلز کلچرل اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جیوڈیشل ریفارم اسٹریٹجی پروگرام کی رونمائی کی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "عدالتی اصلاح کی دستاویز عدلیہ پر ہمارے شہریوں کے اعتبار میں اضافہ کرے گی اور زیادہ قابلِ پیش بینی سرمایہ کاری ماحول میں بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔ اس دستاویز کے ساتھ ہم آزادی اظہار کو مزید مضبوط کرنے اور فروغ دینے کے لیے نئے طریقوں کی جانب قدم بڑھائیں گے۔”

اپنے اصلاح کے کام کی تیاری،اس پر تبادلہ خیال اورنفاذ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ترکی کو سب سے زیادہ فائدہ یورپی یونین کی رکنیت کے عمل کے دوران حاصل ہوا، جس کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "یہ اس لیے کہ ہم نے ان اصلاحات کو محض اس لیے قبول اور لاگو نہیں کیا کہ یورپی یونین ایسا چاہتی، نافذ کرتی اور ان کی پیروی کرتی ہے بلکہ اس لیے کیونکہ ہمارے لوگوں کو اس کی ضرورت ہے۔ عدالتی اصلاح کے لیے تزویراتی دستاویزات کا مسودہ تیار کرتے ہوئے ہم نے بلاشبہ یورپی یونین کے معیارات کا مشاہدہ کیا، پھر بھی یہ جمہوریت، انسانی حقوق اور انصاف کے لیے ہمارے عوام کا مطالبہ تھا کہ جسے ہم نے زیادہ ملحوظِ خاطر رکھا۔”

تبصرے
Loading...