موجودہ صورتِ حال نے صحتِ عامہ کے مضبوط ڈھانچے اور مفت طبی خدمات کی اہمیت ظاہر کر دی ہے، طیب ایردوان

0 158

باشاق شہر سٹی ہسپتال، استنبول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صدر ایردوان نے کہا ہے کہ وبائی مرض سے پیدا ہونے والی صورتِ حال نے ترکی میں صحتِ عامہ کے مضبوط ڈھانچے اور مفت طبی خدمات کی اہمیت ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کم ترقی یافتہ ممالک میں شہری مناسب طبی خدمات تک رسائی نہیں رکھتے۔ اور ترقی یافتہ ممالک میں صرف وہی مناسب طبی خدمات پا سکتے ہیں جن کے پاس پیسہ ہو۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے 1500 سے زیادہ بستروں کی گنجائش رکھنے والے استنبول کے باشاق شہر سٹی ہسپتال کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر تبصرہ کیا ۔

ایک ایسے وقت میں جب دنیا کروناوائرس کی وباء کے مقابلے میں سنگین مسائل کا سامنا کر رہی ہے، اتنی شاندار سہولت کے آغاز کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ” صحتِ عامہ کے نظام کے طور پر جو میسر ہے، ہمیں اسے سراہنا چاہیےکیونکہ اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں بھی حالات دگرگوں ہیں اور لوگ علاج میسر نہ ہونے کی وجہ سے گھروں پر یا ہسپتالوں کی راہ داریوں میں مر رہے ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ترکی نے اپنے قدموں پر کھڑے ہوکر اپنی طاقت ظاہر کی ہے جبکہ عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی کہ جنہیں بڑی امیدوں اور توقعات کے ساتھ بنایا گیا تھا، اپنے مقاصد کھو رہے ہیں۔”

اس امرکی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہ وبائی مرض سے پیدا ہونے والی صورتِ حال نے ترکی میں صحتِ عامہ کے مضبوط ڈھانچے اور مفت طبی خدمات کی اہمیت ظاہر کر دی ہے، صدر نے کہا کہ "کم ترقی یافتہ ممالک میں شہری مناسب طبی خدمات تک رسائی نہیں رکھتے۔ اور ترقی یافتہ ممالک میں صرف وہی مناسب طبی خدمات پا سکتے ہیں جن کے پاس پیسہ ہو۔ ہر روز ہم ایسی خبریں دیکھ رہے ہیں کہ مغربی ممالک میں اُن ادویات اور علاج کی سہولیات تک رسائی کی قیمت بہت زیادہ ہے کہ جو ترکی میں مفت ہیں۔ ہمارے مغربی دوستوں کے لیے بھی یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ 15 لاکھ افراد اپنے گھروں میں مفت علاج پا چکے ہیں۔”

صدر ایردوان نے 100 میڈیکل وینٹی لیٹرز بنانے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ مئی کے اختتام تک 500 مزید وینٹی لیٹرز بنائے جائیں گے۔

تبصرے
Loading...