دفاعی صنعت کی ترقی نے ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا، صدر ایردوان

0 308

ترک مسلح افواج کے ایمونیشن سورٹنگ اینڈ سیپریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "اپنے سپاہیوں کی بہادری اور طاقت کے علاوہ دفاعی صنعت ترقی نے بھی ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے 17 سال میں دفاعی صنعت میں ترکی اہم پیش رفت نہ کرتا تو آج اپنی سرحدوں سے باہر کجا خود اپنی سرزمین پر بھی دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ نہ کر پاتے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے قیریق قلعہ کے ضلع یاخشی خان میں ترک مسلح افواج کے امونیشن سورٹنگ اینڈ سیپریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "”اپنے سپاہیوں کی بہادری اور طاقت کے علاوہ دفاعی صنعت ترقی نے بھی ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے 17 سال میں دفاعی صنعت میں ترکی اہم پیش رفت نہ کرتا تو آج اپنی سرحدوں سے باہر کجا خود اپنی سرزمین پر بھی دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ نہ کر پاتے۔ یہ کامیابی قربانیوں کے ساتھ ساتھ طویل اور سرگرم جدوجہد کا نتیجہ ہے۔”

"مقامی پیداوار ضروری ہے خاص طور پر دفاعی صنعت میں”

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ "2002ء میں صرف 62 دفاعی منصوبے تھے، آج یہ تعداد لگ بھگ 700 ہے۔ ہماری دفاعی صنعت کا بجٹ 5.5 ارب ڈالرز سے تقریباً 11 گنا بڑھ کر اب 60 ارب ڈالرز کے حجم تک پہنچ چکا ہے۔ جن منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا عمل ابھی جاری ہے، انہیں بھی شامل کیا جائے تو یہ مالیت 75 ارب ڈالرز تک جا پہنچتی ہے۔ اس شعبے کی آمدنی، جو 2002ء میں 1 ارب ڈالرز تھی، آج تقریباً 9 ارب ڈالرز ہے۔ تحقیق و تکمیل پر اخراجات، جو اس سے پہلے تقریباً صفر تھے، اب 1.5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔ آج دنیا کے سرفہرست دفاعی اداروں میں پانچ ترک کمپنیاں شامل ہیں۔”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ خاص طور پر دفاعی صنعت میں مقامی پیداوار ضروری ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ "گزشتہ 17 سالوں میں ہمارے اقدامات کے نتیجے میں مقامی پیداوار کی شرح 20 فیصد سے تقریباً 70 فیصد تک پہنچ گئی۔”

تبصرے
Loading...