یہ دستاویزات کیا ہیں؟ حقیقت جان کر جیو

0 2,290

آیا صوفیا کی خریداری کی دستاویزات کے نام سے دو پرت یہاں سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہے ہیں جو بالکل غلط ہیں- ان میں ایک سلطان محمد فاتح کا 1462ء کا وراثت نامہ ہے جس میں انہوں نے آیا صوفیا مسجد سمیت 12 مساجد، شفا خانے اور دیگر عمارات کو وقف کیا تھا- اس میں انہوں نے مسجد آیا صوفیا کو واپس چرچ میں بدلنے والے کیلئے کڑی تنبیہ کی ہے اور بددعا دی کہ اگر ایسا کیا تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت ہو- اتاترک کے جمہوری دور حکومت میں اس کی پراپرٹی ڈیڈ بنائی گئی جس میں ابوالفاتح سلطان محمدت وقف کو مقبرہ، کرایہ کی عمارت، مواکت خانہ، مدرسہ اور آیا صوفیا مسجد کا ملکیتی حق دیا گیا- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وراثت نامہ 19 نومبر 1936ء کو دیا گیا اور آیا صوفیا بطور مسجد ہی رجسٹر کیا گیا- جبکہ 1934ء میں اس کو میوزیم میں بدلا جا چکا تھا-

مصدقہ مواد کے لیے صرف آرٹی ای اردو کو فالو کریں
https://www.facebook.com/RTEUrdu

https://www.youtube.com/c/RTEUrdu

تبصرے
Loading...