عظیم اور طاقتور ترکی کا آفتاب بہت جلد طلوع ہو گا، صدرایردوان

0 1,133

صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی کے صوبائی صدور سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "عظیم اور طاقتور ترکی کا آفتاب، اپنی پورے حقوق، تحفظ، امن، ثروت اور دولت کے ساتھ بہت جلد ابھرے گا”۔

آق پارٹی کے مرکزی صدر اور ترکی جمہوریہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں اپنی پارٹی کے صوبائی صدور سے خطاب کیا۔

2023ء کے اہداف بارے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا، "ہمارے عوام ماضی کے فرسودہ ادوار کی طرف لوٹنے یا پھر جمہوریت اور ترقی کے حوالے سے روشن مستقبل کی طرف بڑھنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے”۔

"ہم تاریخی قدم بڑھا رہے ہیں”

صدر ایردوان نے کہا کہ "آج ہم بحیثیت ملک ایک تاریخی قدم بڑھا رہے ہیں جو ہمیں ایک انقلابی تبدیلی کے ساتھ دنیا کی 10 معیشتوں کی صف میں سے ایک بننے اور اعلیٰ ترین لیگ کی طرف بڑھنے کے قابل بنائے گا۔”

اس بات کو واضع کرتے ہوئے کہ بہتر مستقبل کے لیے قیمتیں ادا کرنی پڑتی ہیں، اور اس عمل کے دوران درد اور تکلیف کو برداشت کرنا پڑتا ہے جیسا کہ ہر بڑی تبدیلی میں ہوتا ہے، صدر ایردوان نے کہا: "ہم جانتے ہیں کہ 2018ء سے ہماری عوام معاشی اتار چڑھاؤ، خاص طور پر زیادہ لاگت کی وجہ سے خصوصاً اشاریہ مصارف زندگی کی بڑھنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ تاہم ملک اور ریاست کے تمام وسائل کو متحرک کرکے، تمام طبقات، خاص طور پر ہمارے ملازمین کی آمدنی میں اضافہ کرکے، ہم یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا، "ہم اپنی قوم کے ساتھ کئی مواقعوں اور جدوجہد میں فتح یاب ہوئے ہیں۔ ہم نے اپنی قوم کو کبھی تکلیف نہیں دی بلکہ امن قائم کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ یقین رکھیں کہ ایک عظیم اور طاقتور ترکی کا سورج اپنے حقوق اور آزادیوں، سلامتی، امن، ثروت اور دولت کے ساتھ بہت جلد طلوع ہو گا۔‘‘

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: